• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگی جنون کی قیمت،بھارت سے ریسلنگ ایونٹ چھن گیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ کی باتیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ برتائو کی پھر قیمت چکانا پڑ گئی۔ عالمی ریسلنگ فیڈریشن نے جونیئر ایشین چیمپئن کی میزبانی چھین کر اسے تھائی لینڈ منتقل کردیا ہے۔ ایونٹ جولائی میں ہونا تھا۔ یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بین الاقوامی شوٹنگ مقابلوں کیلئے پاکستانی نشانہ بازوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا تھا۔ اس پاداش میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی بھارت سے عالمی مقابلوں کی میزبانی واپس لینے کا اعلان کرچکی ہے۔ جبکہ حال ہی میں عالمی ریسلنگ فیڈریشن نے تمام ملکی ریسلنگ تنظیموں کو بھارت سے روابط رکھنے سے روک دیا تھا۔ بھارتی ریسلنگ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مودی سرکار نے جلد از جلد پاکستان سے متعلق ویزا مسائل کا حل نہ نکالا تو مستقبل قریب میں بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی مشکل ہوجائے گی۔
تازہ ترین