• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پتنگ بازوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، رات گئے تک گرفتار پتنگ بازوں کی تعداد 96 ہو گئی۔

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق پتنگ بازی پر مختلف تھانوں میں 93 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

لاہور کے علاقے کینٹ ڈویژن سے 41، ماڈل ٹاؤن سے26، سٹی سے 16، اقبال ٹاؤن سے3، صدر ڈویژن سے 7 اور سول لائن سے 3 پتنگ باز پکڑے گئے۔

ان گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں، چرخیاں اور ڈور برآمد کی گئی ہے۔

تازہ ترین