• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم نمر مجید کی 2 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت عالیہ نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو 2 اپریل تک نمر مجید کی گرفتاری سے روک دیا ۔

ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز سے نمرمجید کا کوئی تعلق نہیں، عدالت نیب کو نمرمجید کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

عدالت عالیہ نے نیب کو 2 اپریل تک نمر مجید کی گرفتاری سے بھی روک دیا جبکہ ملزم نمر مجید کو نیب کے سامنے پیش ہو کر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین