• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد شفیق کی سٹیشن کمانڈر سے ملاقات ، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا

راولپنڈی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر شہزاد تنویر اور سی او کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، راشد شفیق نے کہا کہ جھنڈا چیچی میں چودہ کلو میٹر سوئی گیس کی لائن کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ سٹیشن کمانڈر نے باقی بیس فیصد کام کی اجازت بھی دے دی ،انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ ڈھوک چراغدین اور سرسید چوک کیلئے پانی کے جو ٹینک مکمل ہو چکے ہیں رواں برس جون تک ان ٹینکوں سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی، رکن اسمبلی نے کہا کہ دوران ملاقات سی او کنٹونمنٹ نے یقین دلایا کہ پانچ مرلہ تک کے گھروں پر ٹیکس معاف ہے اس کے باوجود اگر کسی کو ٹیکس کا نوٹس ملا ہے تو وہ بمعہ ضروری کاغذات دفتر آجائے ٹیکس ختم ہو جائے گا ۔ سی ای او نے یقین دہانی کروائی کہ این اے 60میں واقع ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن کر کے انہیں معیاری بنا ئیں گے۔
تازہ ترین