• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکز کے دھرنے کا دوسرا دن

لاہور کے مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، کئی کم سن بچے بھی ماؤں کے ساتھ دھرنےمیں شریک ہیں۔

ان خواتین اور بچوں نے رات کھلے آسمان تلے گزار دی، یہ خواتین کھانے کے برتن بھی ساتھ لائی ہیں، صبح سب نے مل کر نان چنے سے ناشتہ کیا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گی۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز وقفے وقفے سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرےبازی شروع کر دیتی ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سروس اسٹرکچر منظور، اسکیل اَپ گریڈ اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کی طرح مراعات دی جائیں۔

دھرنے کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے، طلباء و طالبات کے علاوہ دفاتر اور کاروبار کے سلسلے میں آنے جانے والے افراد کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک یہاں سے نہیں جائیں گی۔

تازہ ترین