• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی کرکٹرز سیکورٹی میں کمی،شہر دیکھنا چاہتے ہیں،احسان مانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کرکٹرز کوچنگ اسٹاف اور دیگر مہمانوں کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے اور وہ یہاں آنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم غیرملکی کرکٹرز سکیورٹی میں کمی چاہتے ہیں۔ وہ باہر نکلنا چاہتے ہیں، شہر دیکھنا ، گالف کھیلنا اورلوگوں سے ملنا چاہتے ہیں۔ کئی غیرملکی سکیورٹی ماہرین بھی پی ایس ایل میں مدعو کیے گئے تاکہ وہ یہاں آکر خود صورتحال دیکھ سکیں۔ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے میچ پاکستان کے پانچ شہروں میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بار کسی غیرملکی کرکٹرنے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا ۔
تازہ ترین