• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو کے افغان مشن کا انحصار امن مذاکرات پر ہے، سیکرٹری جنرل

برسلز (اے پی پی) دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینرسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو مشن کے مستقبل کا دار و مدار امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات پر ہے۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کے فوجیوں میں کمی یا موجودہ تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی اسی مذاکراتی عمل پر منحصر ہے اور اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اسی تناظر میں نیٹو کے فوجی ذرائع نے بھی افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلاءکی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان اور امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کے درمیان امن مذاکرات کا ایک طویل دور رواں ہفتے کے دوران مکمل ہوگیا ہے۔
تازہ ترین