• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایم اے کاحکومتی پالیسیوں کیخلاف اسلام آبادکے لاک ڈائون کااعلان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کےامیر اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کیخلاف اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے تاہم حتمی تاریخ کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ اس بارے میں فیصلہ جماعت اسلامی کریگی، لاک ڈاؤن پاکستان کے اسلامی اور نظریاتی تشخص کے تحفظ کیلئے بھی ہوگا، متحدہ مجلس عمل کے ملین مارچ کاسلسلہ جاری رکھنے پرایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے، اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر ایم ایم اے سربراہی اجلاس کے بعد قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی اور نظریاتی تشخص اور شناخت کو ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا یا جائیگا، نظریاتی شناخت کے تحفظ کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے، تحفظ ناموس رسالتؐ کے حوالے سے صورتحال سب کے سامنے ہے، حکومت عالمی دباؤ قبول کرتے ہوئے فیصلے کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آئین کی اسلامی دفعات کو ختم اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے مشورے ہورہے ہیں ، لگتا ہے حکومت اور ادارے اس معاملے میں شریک ہیں۔
تازہ ترین