• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کے تشدد سے ٹیچر شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے کشمیری ٹیچر کو شہید کر دیا۔

کشمیری ٹیچر کے قتل کے خلاف مشترکہ حریت قیادت کی اپیل پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے، جس کے باعث کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

مشترکہ حریت قیادت نے اسکول ٹیچر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک اور وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے۔

حریت قیادت کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف جمعرات اور جمعے کو بھی احتجاج کیا جائے گا۔

اونتی پورہ کے 30 سالہ اسکول ٹیچر رضوان اسد کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اتوار کی رات حراست میں لیا تھا، دورانِ حراست انہیں بہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔

اسکول ٹیچررضوان اسد کا تعلق جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر سے تھا۔

تازہ ترین