• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی میں احتجاج کرنیوالے طلباء اورطلباءتنظیم میں جھگڑا

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ کی کمی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم کے مابین جھگڑا ہوگیا۔ پنجا ب یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی ناکافی سہولیات کے لیے مظاہرہ کی کال دی گئی تھی۔ طلبہ مظاہرے کے لیے اکٹھے ہو کر وی سی آفس کی جانب روانہ ہوئے تو راستے میں انہیں طلبہ تنظیم کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔جس پر دونوں نے مابین جھگڑا ہوگیا۔ اس حوالے سے مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے گذشتہ روز پریس کلب لاہور میں پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ طلباءتنظیم کے کارکنان نے وائس چانسلر کی ایما پر انہیں تشدد کا نشانہ بنا یا ہے ۔تاہم اس حوالے سے تنظیم کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اس جھگڑے کا طلبہ تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ سوشیالوجی کے طلبہ کا آپس میں جھگڑا ہوا ہے ۔ تاہم اس بارے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ یو نیورسٹی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کر کے صورتحال کنڑول کی ہے ۔ اوروہ غیر جانب دار ہے۔
تازہ ترین