• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومت میں محلہ چلانے کی اہلیت نہیں ،ملک کیسے چلاسکتے ہیں‘

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں میں گلی اور محلہ چلانے کی اہلیت نہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

تازہ ترین