• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم”لال کبوتر“ آج نمائش کیلئے پیش ہوگی، کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر


کراچی (محمدناصر) لالچ ، طاقت ، انتقام ، رومانس ، ایکشن ، تھرل اور کراچی کے حوالے سے بنائی گئی فلم ”لال کبوتر“ جمعہ سے ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ ”جیو“ اس شاندار فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ کراچی کے سماجی مسائل پر بننے والی منفرد فلم کا جمعرات کی شب کراچی کے مقامی سنیما گھر میں شاندار اور رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جہا ں فلم کی کاسٹ ، میڈیا اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریڈ کاپٹ پر علی اکبر ، منشا پاشا ، کامل چیمہ ، ہانیہ چیمہ ، عرفان کھوسٹ، فیصل قریشی ، عدنان ملک، صنم سعید، ثروت گیلانی، فریحہ الطاف، وہاج، بلال، میکائیل ، سائرہ شہروز، فاخر، ٹیپو، ریما شیخ، عدیل، علی سفینا ، ٹیپو شریف ، حرا ترین ، پلواشہ ، سلیم معراج، مصباح اسحاق، وردہ ، ، عدنان شاہ سمیت بے شمار اداکاروں نے اپنے جلوے بکھیر دیئے اور فلم کے حوالے سے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ سنیما ہال میں فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی، فلم کے ہر سین پر شائقین نے دِل کھول کر داد دی۔ فلم دیکھنے والوں نے بتایا کہ ”لال کبوتر“ یقینا فلم انڈسٹری میں کامیاب ہوگی۔ ”لال کبوتر“ حقیقت پر مبنی فلم ہے، جس میں کراچی میں مقیم ہر طرح لوگوں کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، یاد رہے فلم ”لال کبوتر“ کامل چیمہ اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی ”نہر گھر “ کی ہے۔

تازہ ترین