• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی آر ڈبلیو آر کی تقرری کیلئے معیار ہی تبدیل

اسلام آباد (فخر درانی) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) کے منصب پر کسی منظور نظر کی تقرری کے لئے پورا معیار ہی تبدیل کر دیا۔ ریکٹرنسٹ لیفٹنٹ جنرل (ر) نوید زمان کی سربراہی میں اسکروٹنی کمیٹی نے چند امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا۔ تاہم وزارت نے کمیٹی کو اپنی شارٹ لسٹ پر نظرثانی کی ہدایت کی۔ وزارت کی ہدایت کے بعد کمیٹی ’’کمرشل پیٹنٹس کے لئے مخصوص نمبر منہا کر دیئے۔ جس کا فائدہ ڈیولپمنٹ اور ریسرچ میں تجربہ نہ رکھنے والوں کو ہوا۔ پی سی آر ڈبلیو آر کے قائم مقام چیئرمین اسلم طاہر شارٹ لسٹ کئے جانے والے امیدواروں میں سرفہرست تھے۔ انہوں نے 5 پیٹنٹس بھی تخلیق کئے لیکن معیار پر نظرثانی کے بعد مذکورہ شارٹ لسٹ میں نیچے چلے گئے۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور بچت پر وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے استفسار پر کہا کہ انہیں وزارت کی جانب سے معیار تبدیل کئے جانے کا کوئی علم نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا اور یہ غلط ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ترجمان قیصر ماجد ملک نے اعتراف کیا کہ شارٹ لسٹ میں اسلم طاہر سرفہرست تھے تاہم کمیٹی کے علم میں نہیں تھا کہ ایچ ای سی نے معیار تبدیل کرکے پیٹنٹ مارکس کو امپیکٹ فیکٹر میں ضم کر دیا ہے۔

تازہ ترین