• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ریاض میڈ یکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ نو شہر ہ بورڈزکے نئے چیئر مین منتخب

پشاور(لیڈی رپورٹر) میڈ یکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ نو شہر ہ بورڈز کے ممبران نے اپنے چیئر مین کے اختیار ت کے ناجائز استعمال اور بھر تیوں میں اقرباء پروری اور انتظامی امور میں ممبرز سے مشاورت نہ کرنے پرعدم اعتماد کر کے عہد ے سے ہٹا یا جبکہ بورڈممبرزنے مشتر کہ طور پر ملک ریاض اعوان ایڈوکیٹ نئے چیئر مین منتخب کر لیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں نو منتخب چیئرمین ملک ریاض اعوان ایڈوکیٹ ،ڈاکٹر ناصر عزیز ،عارف خٹک ،ثناء اللہ اور د یگر نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ ایم ٹی آئی بورڈکے سابق چیئرمین گلریز حکیم نے اپنے من پسند افراد کو بھر تی کیا ہے جو کہ غیر قانونی فعل ہے جس پر ممبران کے تحفظا ت تھے لیکن سابق چیئرمین ہما رے تحفظا ت دور کر نے میں ناکا م ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نو شہر ہ کے ہسپتال میں نا اہل افراد کو بھر تی کر نے سے مریضوں اور عوام کے حق پر ڈاکہ ہے سابق چیئر مین کے خلاف خلاف متعد د باروزیر صحت اور متعلقہ حکا م سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ بھی کیا مگر اعلیٰ حکام کی طر ف سے بھی کو ئی شنوائی نہیں ملی ۔انہوں نے کہاکہ بورڈزآف ممبرز نے مشاورت کر کے مشتر کہ طور پر گلر یز حکیم کو چیئر مین کے عہدے سے ہٹا یا اور با ہمی مشاورت سے ملک ر یا ض اعوان ایڈو کیٹ کو نیا چیئر مین منتخب کر لیا گیا۔
تازہ ترین