طبی ماہرین کی جانب سے اس بات کی تصدیق تو ہو چکی ہے کہ نہارمنہ نیم گرم پانی پینا صحت کے لیے کافی مفید ہےاور اگر اس عمل کو اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کیا جائے تو کئی متعدد امراض سےبھی چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہےلیکن آج یہ جان کر آپ حیران ہو جائیں گے کہ سونے سے پہلےنیم گرم پانی پینا آپ کی صحت کے لیےفائد مند ہے۔
بے چینی اور ڈپریشن کامؤثر علاج:
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص سونے سےقبل پانی پینے سے گریزکرتا ہے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے(جسے عام طور پر ڈی ہائڈریشن کہتے ہیں)۔ اس کی وجہ سے بے چینی اور ڈپریشن بڑھ جاتا ہے اور سونے میں بھی بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اگر رات سونے سے قبل نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے تو نہ صرف آپ کے جسم سے پانی کی کمی دور ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پرُسکون نیند بھی آئے گی۔
خون کا بہاؤ بہتر بنائے:
نیم گرم پانی جسم میں موجود مختلف قسم کےجراثیم اور زہریلے مواد کو ختم کرکےخون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے جس سے جسم کا اندرونی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے ۔
نظام ہاضمہ میں بہتری:
نیم گرم پانی نظام ِہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور میٹابولزم کی رفتارکو بڑھا دیتا ہےاوراس کے ساتھ ساتھ پانی نظام میں پھنسےہوئے ذرات کو بھی جسم سے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دراصل یہ حقیقت ہے کہ رات کے وقت نظام ہاضمہ کمزور پڑ جاتا ہے لیکن نیم گرم پانی کے استعمال سے ہاضمے کا عمل بڑھ جاتا ہے۔
جسمانی وزن میں کمی:
ماہرین کا کہناہے کہ رات کے وقت نیم گرم پانی پینے سے نہ صرف کھانے کو ٹکروں میں توڑ دیتا ہے بلکہ نظام ہاضمہ بھی صحیح سے کام کرتا ہےجس سےممکنہ طور پرجسمانی وزن میں کمی ہو جاتی ہے۔