• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 سال پہلے کے بقایا جات وصولی کیلئے چھوٹے گھروں کے مالکان کو نوٹس

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پانچ مرلہ تک کے گھروں کے مالکان سے 14سال پہلے کے پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات کے حصول کیلئے نوٹسز بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور انہیں ٹیکس ادائیگی کیلئے ایکسائز عملہ ہراساں کرنے لگا ہے ، پنجاب میں 2005ء میں چھوٹے گھروں (پانچ مرلہ تک) پر پراپرٹی ٹیکس معاف کر دیا گیا تھا مگر اس سے پہلے کا پراپرٹی ٹیکس جو مالکان کے ذمہ تھا وہ معاف نہیں کیا گیا تھا ، محکمہ ایکسائز کے عملہ نے پچھلے چودہ سال کے دوران یہ بقایا جات وصول نہیں کئے اور پھر 2014ء میں بقایا جات پر ایک فیصد ماہانہ کے حساب سے سرچارج عائد کر دیا گیا جس کے نتیجے میں غریبوں پر اب یہ ٹیکس سرچارج کے باعث بہت زیادہ ہوچکا ہے جس کے نتیجہ میں ان غریبوں کیلئے اس ٹیکس کی ادائیگی کرنا مشکل ہو چکا ہے ، انہوں نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔کہا ہے کہ جائیں، اس حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کو لکھ کر بھجواتے رہے ہیں کہ یہ بقایا جات معاف کر دیئے جائیں مگر کہا گیا یہ بقایا جات معاف نہیں ہو سکتے ۔
تازہ ترین