• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موزمبیق، زمبابوے: طوفان سے ہلاکتیں 676 تک پہنچ گئیں

موزمبیق اور زمبابوے میں سمندری طوفان ادائی سے ہلاکتوں کی تعداد 676 تک جا پہنچ گئی۔

زمبابوے کے صدر نے سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 1ہزار سے اوپر جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

موزمبیق کے وزیر ماحولیات کے مطابق موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد 417 ہوگئی ہے، جس کے بعد زمبابوے اور موزمبیق میں طوفان ادائی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعدادساڑھے6 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

موزمبیق میں سمندری طوفان کے بعد سیلاب سے ہزاروں کلو میٹر کا علاقہ زیر آب آیا، طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

سمندری طوفان سے 90 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے جبکہ ہزاروں افراد اب بھی سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

سمندری طوفان ادائی ایک ہفتے پہلے افریقی ممالک موزمبیق اور زمبابوے سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین