• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاعروں سے علمی و ادبی ذوق کی آبیاری ہوتی ہے، ڈاکٹر ایس الطاف حسین

کراچی (پ ر) وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ اردو کے تحت عبدالحق کیمپس میں ہونے والے مشاعرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ الجامعہ ڈاکٹرایس الطاف حسین نے کہا کہ مشاعروں سے طلباء و طالبات کے علمی و ادبی ذوق کی آبیاری ہوتی ہے، اس طرح کے مشاعرے جامعہ اردو میں بین الاقوامی سطح پر بھی منعقد کئے جانے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق ہمارا ادبی اور تہذیبی سرمایہ ہے اور اردو زبان کی ترویج کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، تقریب کی صدارت معروف شاعر ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی اور کنوینر کے فرائض ڈاکٹر یاسمین سلطانہ جبکہ نظامت ڈاکٹر فیاض نے کی۔
تازہ ترین