• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہنواز اور رئیس احمد نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) شاہنواز اور رئیس احمد نے شعبہ اردو پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ شاہنواز نے ڈاکٹر روبینہ شاہین کی نگرانی میں وارث علوی کے ادبی سرمایہ پر تحقیقی مقالے کا دفاع کیا۔ ڈاکٹر اظہار اللہ اظہار، ڈاکٹر الطاف یوسفزئی اور ڈاکٹر سلمان علی ان کے داخلی ممتحنین تھے۔ رئیس احمد نے اردو ڈیجیٹل کتب کے موضوع پر ڈاکٹر سلمان علی اور ڈاکٹر عابد کی نگرانی میں مقالہ لکھاان کے ممتحنین میں ڈاکٹر نجینہ عارف، ڈاکٹر محمد عباس اور ڈاکٹر روبینہ شاہین شامل تھے۔ دفاعی تقریب کی نظامت ڈاکٹر سہیل احمد نے کی۔
تازہ ترین