• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے نوجوان مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قبائلی رہنماء میر لیاقت علی لہڑی کی قیادت میں یوم پاکستان کے سلسلے میں ہفتہ کو ولیج ایڈ سریاب روڈ سے امداد چوک تک ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکا نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کررہے تھے ، ریلی میں میر ہارون رئیسانی ، سجاد رئیسانی، شعیب لہڑی، شمس کشمیری، میر امداد اللہ لہڑی سمیت دیگر نے شرکت کی،امداد چوک پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت لہڑی نے کہا کہ ریلی میں نوجوانوں کی شرکت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کی مناسبت سے بلوچستان بھر میں تقریبات کا انعقاد صوبے کے عوام کے اپنے ملک سے محبت کی عکاسی کرتا ہے ۔
تازہ ترین