• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں27 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے محمود آباد اور بلوچ کالونی میں کارروائی کرتے ہو ئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا جو کہ ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں ،گڈاپ میں مفرور ملزم فیروز اور منشیات فروش زبیر کو گرفتار کرلیا ،اسٹیل ٹاؤن پولیس نے5رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،،بغدادی پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات برآمد کرلی ،پاپوش نگر پولیس نے اعجاز عالم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،محمود آباد پولیس نے نور،دلدار اور عمیر کو گرفتار کر کے اسلحہ ،نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے 7گٹکا فروشوںاوربریگیڈ پولیس نے 2ملزمان تکم دس اور محمد حسین کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔

تازہ ترین