• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط اور مستحکم پاکستان آزادی کشمیر کی ضمانت ہے، محمد غالب

ڈربی (پ ر) پاکستان جس کلمے اور دو قومی قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا کہ ملک میں اسلامی نظام ہوگا عدل اور انصاف تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ستر سال سے تسلسل کے ساتھ جمہوریت اور اسلام کہیں نظر نہیں آتا کشمیر کے عوام کو بھی اسی فارمولے کے تحت اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیا تھا مگر بھارت نے فوجی جارحیت اور دراندای کر کے کشمیر قبضہ کر لیا اور لاکھوں کشمیری آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دے چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے زیر اہتمام رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد کی زیر صدارت ڈربی میں منعقدہ یوم پاکستان اور نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لیے قرآن خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد غالب نے کہا ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے، پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد جو حالات پیدا ہوئے خارجہ اور سفارتی محاذ پر حکمرانوں نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا دنیا پر واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر درحقیقت خطے میں کشیدگی کا اصل سبب ہے۔ رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر بدقسمتی سے اللہ کا نظام نافذ کرنے لیے جو وعدہ کیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا نیوزی لینڈ کے مسلمانوں نے مشکل حالات میں بڑے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا جس دہشت گرد نے مسلمانوں کو شہید کی اس نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ بریلوی، دیوبندی، سنی ہے یا اس کا کیا مسلک ہے، کلمہ گو مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔ رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ23مارچ کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک الگ قوم کی حیثیت سے پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مسلمانوں کو اسی جذبے کے تحت اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے پاکستان میں جمہوریت اور مدینے جیسی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تقریب میں ایک قرار داد منظور کی گی نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اس موقع پر جو کردار ادا کی انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا برمنگھم کی مساجد پر شرپسند عناصر کے حملے پر مسلم کمیونٹی نے جس صبرو تحمل کا اظہار کیا اشتعال میں آکرکسی رد عمل سے گریز کیا اور قانون کا ساتھ دیا اسے سراہا گیا۔ تقریب کا آغاز قران مجید کی تلاوت سے کیا گیا قاری اخلاق احمد نے نعت شریف پیش آخر میں پاکستان کے استحکام کشمیر کی آزادی اور اور شہدا نیوزی لینڈ کے خصوصی دعا کی گئی۔
تازہ ترین