آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 15؍شعبان المعظم 1440ھ 21؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آج نیب پیشی، سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل

اسلام آباد (نیٹ نیوز) بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب پیشی پر صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آج حاضری کے موقع پر سیکیورٹی کو دوگنا بڑھا دیا گیا۔ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار کرنے کا فیصلہ نیب کی استدعا پر کیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس میں ریکارڈ سمیت 26 مارچ کو طلب کیا تھا، مگر انہوں نے 25 مارچ کو پیش ہونے کی استدعا کی جو نیب نے منظور کر لی تھی۔ مراد علی شاہ پیر کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی پیشی کے موقع پر پولیس کے ایک ہزار جوان ڈیوٹی دیں گے۔ نیب آفس کےاندر رینجرز اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں