• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی، رشتہ دار کی قید سے فرار ہونیوالی دو یتیم بچیوں کی چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

ہرنائی (اے پی پی) ضلع ہرنائی بابو محلہ رہائشی دو یتیم بہنوں 15سالہ ماہ نور ، 13سالہ فائقہ نے کہاکہ پنجاب میں رشتہ دار کی قید سے پانچ سال بعد فرار ہوکر ہرنائی پہنچیں ہیں ہمیں اپنی ہی چچازاد بہن نے قید ی بناکر ظلم و ستم کا نشانہ بنایا اور زبردستی کام لیتی رہی، بال کاٹے اور ناک کی ہڈی بھی توڑ دی ، ہم چیف جسٹس اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کر تی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی میں میڈیا کے نمائندوں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین