• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام رام کرنیوالے مودی کی بغل میں ایٹم بم ہے ، حامد موسوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہےکہ حکمران یوم پاکستان پر مودی کی نیک خواہشات پر خوش فہمی کا شکار نہ ہوں۔ رام رام کرنے والے مودی کی بغل میں ایٹم بم ہے ،پاکستان توڑنے کو فخر سمجھنے والے چانکیائی پیروکارکا ایجنڈا پاکستان کی تباہی ہے پاکستان کو بوند بوند ترسانے کے عزائم رکھنے والا مودی ناقابل اعتبار ہے، مسلم حکمران اگر استعمار کے پٹھو نہ بنتے اپنی حکمرانیوں کے بچاؤ کے بجائے عالم ا سلام کے بچاؤ کا سامان کرتے توامت مسلمہ کو سیاہ دن نہ دیکھنے پڑتے ،مسلم حکمران گولان کی پہاڑیوں یا کشمیر و فلسطین کو علاقائی مسائل کی بجائے اسلامی مسائل سمجھ کر حل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے سندھ کے قائم مقام صدر علامہ اصغر علی نقوی کے ہمراہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلما نوں کے تمام مسائل کے خاتمے کا راز اتحاد ویکجہتی میں پوشیدہ ہے ، عالم ا سلام کو متحد ہو نا ہو گا تاکہ عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت ہر قسم کے خوف و ہراس سے محفوظ رہے اور شیطانی ہتھکنڈے ہمیشہ کیلئے ناکام ہوں ۔
تازہ ترین