• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ جان پرمل انتقال کرگئے

پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ جان پرمل 72برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور بدھ کے روز موت سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جان پرمل نے 1972میں میونخ میں ہونے والے اولمپکس مقابلے اور 1966اور 1970 میں بینکاک میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

جان پرمل نے 1968میں ڈھاکہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا ۔جان پرمل سن 1964سے 1974کے درمیان پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ رہے۔

جان پرمل کے انتقال کی خبر اُن کے بیٹے ٹونی خان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر دی ہے۔


ٹونی خان نے بتایا کہ اُن کے والد جان پرمل گزشتہ برس جون سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھےاور 10 ماہ موت سے جنگ لڑتے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ اُن کے بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ جان پرمل ریٹائرمنٹ کے بعدبھی روزانہ تین کلو میٹر پیدل چلا کرتے تھے۔

تازہ ترین