• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی طالبہ کی میرپورخاص میں پراسرار ہلاکت

میرپورخاص میں 20 روز قبل سیلفی لیتے ہوئے دریا میں ڈوبنے والی کراچی کی طالبہ کی قبر کشائی کی گئی، پراسرار ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔

خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں لڑکی کی قبر کشائی کی گئی، پتا چلا کہ لڑکی کی تدفین بغیر کفن کی گئی ہے ،پانچ رکنی میڈیکل ٹیم نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا،رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتا چل سکے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 20 روز قبل صائمہ مری نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئی تھی، لڑکی کی لاش ملنے کے بعد اسے دفن کردیاگیا تھا، لڑکی کے 3 رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں نامزد 2 افراد گرفتار ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

لڑکی کے گھر والوں کا موقف تھا کہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں ڈوبی تاہم پولیس کو لڑکی کے قتل کا شبہ ہے۔

تازہ ترین