• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر:ایک اور بھارتی اہلکار نے خودکشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے خود کشی کرلی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 24 گھنٹوں کے دوران خود کشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار ’رام پھول مینا‘ نے سری نگر میں اپنی رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

گزشتہ روز تبتین بارڈر پولیس کے اہلکار چندر مانی نے بھی خود کو گولی مارکر خود کشی کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 425 بھارتی اہلکارخودکشی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین