• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر کا وزیر دفاع کو برطرف کرنے کا مطالبہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر نے وزیر دفاع کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ 

تل ابیب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے کہا وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کیا جائے۔

اسرائیلی جنگی کابینہ کے شدید اختلافات عوامی سطح پر سامنے آگئے۔ 

اسرائیلی وزیربین گویر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا منصوبہ عوامی سطح پر چیلنج کرنے پر وزیر دفاع کو فوری ہٹایا جائے۔ 

اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر دائیں بازو کے سخت گیر رہنما ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم نے رفح آپریشن انہیں کے دباؤ پر شروع کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید