• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے امریکی شہری کے ساتھ گورنر ہائوس میں رکشہ چلایا ۔

کراچی سے رکشہ چلا کر لاہور آنے والے امریکی شہری الیگزینڈر گورنر ہاوس پہنچے اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات بھی کی ۔

الیگزینڈر کی خواہش پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خود گورنر ہائوس میں رکشہ بھی چلایا ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، پاکستان میں سیاحوں کی سیکیورٹی سمیت تمام سہولتیں یقینی بنائیں گے ۔

الیگزینڈر نے کہا پاکستانیوں میں جو پیار محبت دیکھا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے ۔ 

تازہ ترین