جنوبی افریقہ سے ’ایبولا‘ نامی وائرس پاکستان منتقل ہونےکا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے ایبولا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرایبولا وائرس کی شناخت کرنے والا تھرمواسکینر خراب ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے محکمہ صحت کاعملہ بھی غائب ہے۔ افریقہ سےآئےمسافروں کی چیکنگ سوالیہ نشان بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر2004میں بینظیر ائیرپورٹ پرتھرمو اسکینر لگایا گیا تھا۔