• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کاصحرا ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی تھر کا صحرا شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سردی کے بعد آنے والی گرمی کی پہلی لہر نے ہی علاقہ مکینوں کو ہلکان کر دیا ہے۔

تھر جہاں کے مکین پہلے ہی قحط کے نام پربھوک پیاس کی اذیت برداشت کر رہے ہیں اور اب گرمی کی نئی لہر نے انکے مصائب میں مذید اضافہ کر دیا ہے۔

سورج کی شدت اور ریت کی حدت کے امتزاج نے صحرائی وادیاں کو بھی جھلسا دیاہے۔

حالیہ گرمی سے انسانوں کے ساتھ مویشی اور پرندے بھی بے حال دکھائی دیتے ہیں جبکہ خشک سالی کے دوران موسم کی گرمی سے بیماریاں بھی پھوٹ پڑی ہیں۔

جن کنوئوں میں پانی پہلے ہی کم تھا گرمی کی حالیہ لہرسے ان کنوئوں مین پانی کی سطح مذید گر گئی ہے ۔

تازہ ترین