• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رچرڈسن سٹی کونسل کنڈیڈیٹ فورم کا انعقاد
یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو

ڈیلس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے یوم پاکستان انتہائی قومی وملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی اور امریکی کانگریس کی رکن ایڈی برنیس جانس سمیت منتخب نمائندوں اور پاکستانی خاندانوںنے شرکت کی ۔ اس موقعے پر رکن کانگریس ایڈی برنیس جانس کا کہنا تھا کہ ہرقوم اپنے آبائی وطن سے جڑی ہوتی ہیں اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اس سوسائٹی کے پرچم تلے آپ اپنے وطن کو یاد رکھے ہوئے ہیں اور میں آپ کی خوشیوں میں آپ کے ساتھ شریک ہوں۔ اس کو میں اپنے لئے ایک اعزاز تصور کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی آمد سے امریکا عظیم تر بنا ، نوجوان نسل کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بڑوں کوعزت ،مان اور مرتبہ دینے کا جو جذبہ ہے وہ آپ کے کلچر کا ایک اہم جز ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عظیم بنانے کا جو خواب ہمارے قائدین نے دیکھا تھا،اس کی تعبیر کے لیے ہمیں مزید کام کرناہوگا۔ ہم اپنے بچوں کی بہتر پرورش اور تعلیم کے ذریعے ہی اسے ممکن بنا سکتے ہیں۔وہ بچے پاکستان میں ہوں کہ باہر زیر تعلیم ہوں، ہم ان کے ذریعے پاکستان کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

رچرڈسن سٹی کونسل کنڈیڈیٹ فورم کا انعقاد
تقریب کا ایک منظر

اس موقعے پرپاکستان سوسائٹی کے نو منتخب صدر عابد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سوسائٹی نارتھ ٹیکساس پاکستانیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے،انہوں نے اس موقعے پر کمیونٹی رہنمائوں حفیظ، خان، امیر علی مکھانی، ڈاکٹر ارجمند ہاشمی، ڈاکٹر امان اللہ خان، غلام جہانگڈا ،ممتاز تبسم ،بورڈ آف ٹرسٹی کے اراکین برکت بسریا، ڈاکٹر ریاض احمد ، امیر علی روپانی، محمد یونس، شاہ رخ صدیقی سمیت کمیونٹی اراکین کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور بلاامتیاز اور تفریق ہم کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔ پروگرام میں کمیونٹی سروسز پر مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈ بھی دئیے گئے۔ آخر میں محفل موسیقی میں پاکستان سے آئے ہوئے اور مقامی فنکاروں نے قومی اور ملی نغمے پیش کیے۔پروگرام کی نظامت غزالہ حبیب اور سلمان تابانی نے کی جبکہ سیکڑوں پاکستانی خاندانوں نے اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔ حاضرین کا کہنا تھاکہ عرصہ دراز بعد ایک اچھا پروگرام دیکھنے کو ملا، جس سے مادروطن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

اسلامک ایسوسی ایشن آف نارتھ ٹیکساس اور مسلم امریکن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے آئی اے این ٹی ہال میں رچرڈسن سٹی کونسل کینیڈیٹ فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کینیڈیٹ فورم کی نظامت مسلم امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر غلام جہانگڈا نے کی۔ اس موقعے پر میئر رچرڈسن پول واکر ،ڈیلس کائونٹی کی جج جینا سلاٹر، جج ڈامنک کولن، ٹیری ہاچ اور اسلامک ایسوسی ایشن امریکا کے صدر اظہر عزیز سمیت مسلمان کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کمیونٹی سروسز پر میبل سمسن، مارتھا گومز فیری، غلام جہانگڈا اور دیگر کو کمیونٹی سروسز ایوارڈ بھی دیے گئے۔ایوارڈ جج جینا سلاٹر اور جج ڈامنک کولن نے دیے۔ کنڈیڈیٹ فورم سے جے سن کلارک،بوب ڈوبی، مارک سلومن، ڈین بیرس، فریکلن بیرڈ، جینٹ ڈی پوئی، ریمن ڈی گزمان اور میئر رچرڈسن پال ولیکرنے خطاب کیا اور مسلم کمیونٹی کی جانب سے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ 

مقررین کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کمیونٹی اس سلسلے میں ایک دوسرے سے میل جول قائم کرے،تا کہ ایک دوسرے کے کلچر اور مذاہب کو جاننے کا موقع مل سکے۔ اس موقعے پر آئی اے این ٹی کے صدر شمس العارفین اور مسلم امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر غلام جہانگڈا نے مہمانوں اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں اسلامک ایسوسی ایشن کے صدر اظہر عزیز، مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے رہنمائوں، سید فیاض حسن، امیر علی مکھانی، محمد سلیمان محسن مندیویا ،امیر عمر،انیس غازیانی، انور اعظم، اقبال حسن، ریاض میمن، عزیز جھانگڈا اور دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔

تازہ ترین