• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کو آرام دینے سے بدترین نتائج سامنے آئے، گرانٹ فلاور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو ہرانا ہمیشہ مشکل رہا ہے ، کئی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا اس صورت حال میں نتائج بدترین نظر آئے۔

ایک انٹرویو میں زمبابوے سے تعلق رکھنے والے پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے فٹنس کا بنچ مارک مقرر کر دیا گیا ہے۔

تمام کھلاڑیوں کو یویو ٹیسٹ میں سترہ اعشاریہ چار پوائنٹس لینا ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو ہرانا ہمیشہ مشکل رہا ہے ، پھر کئی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا۔

انکا کہنا ہے کہ محمد رضوان ٹاپ فور میں کھیلنے کے لیے بہت اچھا بیٹسمین ہے اس کی وکٹوں کے درمیان دوڑ سب سے اچھی ہے، گرانٹ فلاور کہتے ہیں کہ حارث سہیل نے ثابت کیا کہ وہ کلاس کا پلئیر ہے۔

شارجہ میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے عابد علی ٹیسٹ پاس نہ کرنے والوں میں شامل تھے، ان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا ،توقع نہیں تھی کہ وہ پہلے ہی میچ میں سنچری بنائے گا۔

تازہ ترین