• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے بانیٔ پی ٹی آئی کو ایس آئی ایف سی اجلاس سے متعلق آگاہ کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالا جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کو ملاقات کے لیے کانفرنس روم لایا گیا تھا۔

ملاقات کے دوران علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات 1 گھنٹہ جاری رہی جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالا جیل سے روانہ ہو گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید