کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔
پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیرِ اعظم سے الگ الگ ملاقات کی۔
کویتی سفیر ناصر عبدالرحمٰن جاسر المطیری نے وزیرِ اعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا۔
خط میں امیر کویت کی جانب سے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔
قطرکے سفیر نے وزیرِ اعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا۔
خط میں امیر قطر نے دورۂ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہے۔