• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر یاسمین راشد طبیعت بہتر ہونے پر دوبارہ جیل منتقل

ڈاکٹر یاسمین راشد ـــ فائل فوٹو
 ڈاکٹر یاسمین راشد ـــ فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج  کرنے کے بعد واپس جیل بھیج دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد 5 روز سروسز اسپتال میں زیر علاج رہیں اور اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کا کورس مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق علاج کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواسی ان سے ملنے کے لیے اسپتال آئی تھی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو پانی کی کمی اور پیٹ میں درد کی شکایت پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید