• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:پنسلوانیا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

امریکی ریاست پنسلوانیامیں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ریلوے کمپنی کے مطابق ریت سے بھری مال گاڑی کی4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین پر کوئی خطرناک مادہ نہیں تھا اس لئے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی تحقیقات کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا جبکہ بوگیوں کو ہٹا کر متاثرہ ٹریک کلیئر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین