• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عراق میں عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالرکرسٹیانورونالڈوکا ہمشکل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

رونالڈو کے چاہنے والے تو دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں جو ان کے ساتھ صرف ایک تصویر بنوانے کا خواب لیے بیٹھے ہیں لیکن عراقی شہری اب کسی بھی وقت رونالڈو کے ساتھ تصاویر بنواسکتے ہیں۔

عراق کا 25سالہ بیور عبداللہ نامی نوجوان رونالڈو کے ساتھ مماثلت کی وجہ سے ان دنوں مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بیور عبداللہ کی شکل ہو بہو رونالڈو سے ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقامی افراد اسے روک کر اسکے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں۔

دوسری جانب عبداللہ خود بھی رونالڈو کا بہت بڑا فین ہے اور اس سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے۔

تازہ ترین