• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچھلی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا، حماد اظہر

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہرنے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا، اسحق ڈار صرف قوم سے نہیں، اپنی کابینہ سے بھی جھوٹ بولتے تھے، ن لیگ کے آخری سات ماہ میں روپے کی قدر 17 فیصد کم ہوئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہپرانی پالیسیوں کے اثرات بھگت رہے ہیں تو ان کا ذکر کیوں نہ کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں جب دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی تھی۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ معیشت کو ریسکیو کیا ہے، آئی سی یو سے نکال کر جنرل وارڈ میں لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ، اومنی اور شہباز شریف کے کیس میں زیادہ فرق نہیں، حکومت کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں دے گی آپ کچھ بھی کرلیں، جتنا مرضی آپ مولانا فضل الرحمان سے مل لیں این آر او نہیں ملے گا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کا نوکریوں کے بارے میں بیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے تھا، زیر سمندر ڈرلنگ سے گیس نکل آئی تویہ دنیا کے 10بڑے ذخائر میں شامل ہوگا۔

وزیرمملکت برائے ریونیو نے بتایا کہ اس بار تمباکو کی صنعت سے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کریں گے۔

تازہ ترین