• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'فلم کے کردار کیلئے ایک دن میں 20سگریٹس پینی پڑیں‘


بھارتی ادارکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی نئی آنے والی فلم کے کردار کے لیے ایک دن میں 20 سگریٹس پینی پڑیں جبکہ اپنی اصل زندگی میں وہ سگریٹ نوشی سے دور رہتے ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے پر کشش اداکار شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ سگریٹ نوشی سے دور رہتے ہیں جبکہ اُن کی اگلی آنے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ میں اُن کا کردار ایسا ہے جس کے لیے انہوں نے ایک دن میں 20 سگریٹس پی ہیں۔

اداکار شاہد کپور نے بتایا کہ جس دن انہوں نےفلم کے سیٹ پر 20 سگریٹس پیں اس دن شوٹ سے گھر جانے سے قبل تقریباً 2 گھنٹے تک وہ نہائے ہیں پھر گھر گئے، اس کی وجہ انہوں نے بتائی کہ سگریٹ کی بو اُن کے منہ سے بالکل ختم ہوجائے اور اُن کے بچوں پر اس کا کوئی اثر نہ پڑے۔

اس کے علاوہ شاہد کپور کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسموکنگ کے حق میں نہیں ہیں، یہ صرف فلم میں اُن کے کردار کا حصہ ہے۔

واضح رہےکہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ میں شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

چند روز قبل فلم کا پہلا ٹیزرجاری ہوا تھا جس میں واضح نظر آرہا تھا کہ فلم میں شاہد کپور ایک بدتمیز اور شرابی آدمی کا کردار ادا کریں گے، جو اپنی محبت سے بچھڑ جانے کے بعد نشے کی لت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین