• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تیز ہوائیں،بجلی اور PTCL کا نظام متاثر

کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی عدم فراہمی سے مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل کا سسٹم بھی متاثر ہو ا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثر ہونے والے علاقوں میں لیاقت آباد، کورنگی، اسکیم 33، گلشن اقبال، پرانی سبزی منڈی اور نیو کراچی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلستان جوہر اور ملیر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس متاثر ہے۔

دوسری جانب بجلی کے تار ٹو ٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کا اپریل میں اثرانداز ہونا اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم زیادہ تر موسم سرما میں آتے ہیں، یہ سسٹم اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں گرد کے طوفان کا باعث بن چکا ہے۔

تازہ ترین