• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔


ایرون فنچ میگا ایونٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے جبکہ الیکس کیرے اور پیٹ کمنز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہو گا۔

آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے میگا ایونٹ کے لیے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہے۔

بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک، ایک سال پابندی کی سزا بھگتنے والے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسکواڈ میں ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، شان مارش، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس، الیکس کیرے، پیٹ کومنز، مچل اسٹارک، جھے رچرڈسن، نیتھن کولٹرنائیل، جیسن بہرینڈورف، نیتھن لیون اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے 20 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ بھی دے دیا گیا۔

تازہ ترین