• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس کے تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل میں آگ بھڑک اٹھی

پیرس کے تاریخی نوٹرڈیم کیتھڈرل میں تعمیر نو کے دوران آگ بھڑک اٹھی، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔


کیتھڈرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام ساڑھے چھ بجے اچانک فائر الارم بج اٹھے، جس کے بعد کیتھڈرل کو خالی کرالیا گیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پیرس کے مشہور ترین کیتھڈرل میں ان دنوں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔

پیرس کی میئر  اینی ہیڈالگو کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، عوام سیکورٹی حدود کا احترام کریں۔

تازہ ترین