• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کیلئےبنگلہ دیش ٹیم کے اعلان میں تاخیر

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کے حتمی اعلان میں آخری تاریخ تک وقت لینے کا اعلان کیا ہے، بورڈ سربراہ کے مطابق کھلاڑیوں کی انجریز اور فٹنس جانچنے کے لئے اگلے ماہ شیڈول 3 ملکی کپ کو مد نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ابتدائی 15 کھلاڑیوں کا اعلان ضرور کریں گے مگر کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 22 مئی کا بھر پور فائدہ اٹھائیں گے ،کیونکہ اس سے پہلے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں جبکہ اس کے بعد آئی سی سی ٹیکنکل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب بورڈ نے بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے والے شکیب الحسن کو فوری بنگلہ دیش بلاکر کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین