• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کیس، الیکشن کمیشن اور IB کی بھی نظرثانی درخواستیں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور آئی بی (انٹیلی جنس بیورو) نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کردیں۔ پیر کو درخواست ڈی جی آئی بی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیاکہ آئی بی کے بارے میں ریمارکس سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوگی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ آئی بی کے حوالے فیصلے میں شامل پیرا گراف حذف کیاجائے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئی بی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی تھی۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے بھی فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔نظر ثانی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریکارڈ ثابت کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آ ئین، قانون کے مطابق مکمل عمل کیا، 16 اگست 2017 کو تحریک لبیک کو اپنے بینک اکاؤنٹس تفصیلات فراہم کرنے کا نوٹس دیا گیا۔ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر تحریک لبیک کو رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ بھی دی گئی،سپریم کورٹ فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز الیکشن کمیشن کارکردگی پر منفی اثرات ڈالیں گی، عدالتی آبزرویشنز اگر برقرار رہیں تو الیکشن کمیشن پر دور رس اثرات ہونگے۔
تازہ ترین