• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن فلم"ایونجرز: اینڈ گیم" کی نئی جھلکیاں جاری


رابرٹ ڈاؤنی اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم"ایونجرز:اینڈ گیم"کی سنسنی خیز نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ۔

2012کی دی ایونجرز ،2015کی دی ایج آف الٹرون اور 2017کی ایونجرز؛ وار انفینیٹی کی اس اگلی کڑی کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

  فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم اْسے روکنے میں مصروف ہے۔

فلم 26اپریل کو سینما گھروں پر تہلکہ مچائے گی۔

تازہ ترین