• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز بس سروس بند ہونے کا معاملہ، سندھ حکومت کی تردید

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ نے پیپلز بس سروس بند ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس بند نہیں ہوئی ہے.

ٹیکینل مسائل کے باعث کچھ بسیں آج سڑکوں سے غائب ہوئیں۔اویس شاہ نے مزید کہا کہ دو گھنٹے کے اندر تمام پیپلز بس سروس کی بسیں شاہراہوں پر ہونگی.

ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم یوٹرن نہیں لیتے،پیپلز بس سروس بند نہیں ہوئی اور نہ ہی بند کرنے کا کوئی ارادہ ہے،میڈیا اور عوام غلط خبروں پر دہیاں نہ دے۔

وزیرٹرانسپورٹ نےکہا کہ کراچی کے شہریوں کو مزید اور بسیں دیں گے،اپوزیشن نے غلط خبریں چلوائیں۔

تازہ ترین