• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سبزیوں اور مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور میں رمضان المبارک سے قبل سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا، ہر سبزی میں 40 سے 60 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ چکن کی قیمت بھی ایک ہفتے میں 200 سے بڑھ کر 281 روپے ہو گئی۔

سبزی، مرغی، دال، روٹی سب مہنگا ہوگیا، رمضان سے قبل منافع خور حرکت میں آگئے۔ روایت برقرار رکھتے ہوئے سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

 40 روپے کلو بکنے والی پیاز 80 روپے، ٹماٹر 50 سے بڑھ کر 90 سے120، لیموں 45 روپے پاؤ سے بڑھ کر 70 روپے پاؤ جبکہ لہسن 110 روپے کلو سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہوگیا۔

ادرک50 روپے پاؤ سے بڑھ کر90 روپے پاؤ،گوبھی 30سےبڑھ کر 55 روپے ،کریلا 70 روپے سے بڑھ کر 115 روپے ، کدو 45 روپے سے بڑھ کر 90روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 200 روپے کلو سے بڑھ کر281 روپے فی کلو ہو گئی۔

روٹی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے معاملات میں الجھی ہوئی ہے، مہنگائی پر کسی کی توجہ نہیں، رمضان سےقبل مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں، رمضان آئے گا تو نا جانے ان کا کیا بنے گا۔

تازہ ترین