• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور قوال عزیز میاں کا 77 واں یوم پیدائش


اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبی یا نبی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے ملک کے نامور قوال عزیز میاں کے مداح ان کا77 واں یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔

عزیز میاں قوال کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے، وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے جامعہ پنجاب لاہور سے فارسی، اردو اور عربی میں ایم اے کیا تھا۔

وہ قوال کے ساتھ ساتھ عظیم فلسفی بھی تھے ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا جب کہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے۔

عزیز میاں قوال 6دسمبر2000ء کو علالت کے باعث 58برس کی عمر میں انتقال کر گئے لیکن ان کی گائی گئی قوالیاںآج بھی لوگوں کے دلوں میں گونجتی ہیں۔

تازہ ترین